وزیراعظم عمران خان کی نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاءسے گفتگو

راولپنڈی ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومیں قانون کی عمل داری، میرٹ کی بالادستی اور حکمران کی جوابدہی کی بنیاد پر ترقی کرتی ہیں۔ ہم نے نئے پاکستان کا تصور دیا ہے بلوچستان خوشحال صوبہ بنے گا۔ ہمیں صرف گورننس، صحت اور تعلیم کا نظام ٹھیک کرنا ہے جس کے لیے ہم بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات منگل کو …

راولپنڈی ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومیں قانون کی عمل داری، میرٹ کی بالادستی اور حکمران کی جوابدہی کی بنیاد پر ترقی کرتی ہیں۔ ہم نے نئے پاکستان کا تصور دیا ہے بلوچستان خوشحال صوبہ بنے گا۔ ہمیں صرف گورننس، صحت اور تعلیم کا نظام ٹھیک کرنا ہے جس کے لیے ہم بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات منگل کو نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاءسے وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر دفاعی پیدا وار زبیدہ جلال بھی ملاقا ت کے دوران موجود تھیں۔

مزید خبریں