اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ حکومت زرعی شعبہ کی ترقی، فی ایکڑ پیداوار میں اضافے، کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے 309 ارب روپے کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 13 منصوبوں پر کام کرے گی جس سے زرعی شعبہ کی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور غربت میں کمی آئے گی، …
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ حکومت زرعی شعبہ کی ترقی، فی ایکڑ پیداوار میں اضافے، کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے 309 ارب روپے کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 13 منصوبوں پر کام کرے گی جس سے زرعی شعبہ کی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور غربت میں کمی آئے گی، زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت بڑی فصلوں، گندم، چاول، گنا، آئل سیڈز سمیت لائیو اسٹاک، ڈیری اور فشریز کے شعبوں کی پیداوار میں اضافے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، آڑھتی کے کردار کو کم کرنے اور مسابقتی عمل کے فروغ کے لئے نئی منڈیاں قائم کی جا رہی ہیں، پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر 220 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، گزشتہ حکومتوں نے زرعی شعبے کے لئے فنڈز میں انتہائی حد تک کمی کر دی، موجودہ حکومت آئندہ چند سالوں کے دوران زرعی شعبہ کے لئے اخراجات میں اربوں ڈالر کا اضافہ کرے گی۔ زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان نے پنجاب کے وزیر زراعت نعمان احمد لغاری، خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت معیب اﷲ خان اور پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان زرعی شعبہ کی ترقی کےلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔








