ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی نیشنل سیکورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی کا دار و مدار بلوچستان کی ترقی پر ہے، پاک فضائیہ دوسرے ملکی اداروں کے ساتھ مل کر بلوچ نوجوانوں کو قومی ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو نیشنل سیکورٹی ورکشاپ بلوچستان …

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی کا دار و مدار بلوچستان کی ترقی پر ہے، پاک فضائیہ دوسرے ملکی اداروں کے ساتھ مل کر بلوچ نوجوانوں کو قومی ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو نیشنل سیکورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاءکے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں پارلیمنٹیرینز، قبائلی زعماء،علماءکرام، سیاسی شخصیات، معززین، سرکاری افسران، ماہرین تعلیم، وکلاءاور سول سوسائٹی کے ممبران شامل تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply