چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی بری افواج کے کمانڈر انچیف جنرل اولیگ سیلیوکوف کی ملاقات

راولپنڈی ۔ 2 جولائی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی بری افواج کے کمانڈر انچیف جنرل اولیگ سیلیوکوف نے منگل کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان وسیع تر سیکورٹی و تربیتی تعاون اور مشترکہ عسکری روابط کو مزید وسعت دینے کے …

راولپنڈی ۔ 2 جولائی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی بری افواج کے کمانڈر انچیف جنرل اولیگ سیلیوکوف نے منگل کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان وسیع تر سیکورٹی و تربیتی تعاون اور مشترکہ عسکری روابط کو مزید وسعت دینے کے اقدامات سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے نہ صرف خطے میں امن و استحکام بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ اقتصادی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم آہنگی اور تعاون پر یقین رکھتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply