سی پیک پاکستان کے برآمدی شعبے میں بنیادی کردار ادا کرے گا، سی پیک سیکرٹریٹ

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) سی پیک پاکستان کے برآمدی شعبے میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق برآمدات میں اضا فہ سے حکومت کے برآمدی اہداف پورے ہوں گے۔ سی پیک کے پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبے کو وسعت دے کربرآمدات کو 18 فیصد تک بڑھایا جا رہا ہے جس سے حکومت کو مجموعی …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) سی پیک پاکستان کے برآمدی شعبے میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق برآمدات میں اضا فہ سے حکومت کے برآمدی اہداف پورے ہوں گے۔ سی پیک کے پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبے کو وسعت دے کربرآمدات کو 18 فیصد تک بڑھایا جا رہا ہے جس سے حکومت کو مجموعی داخلی پیداوار میں 6.5 فیصد تک اضافہ ہونے کے قوی امکانات ہیں۔اسی طرح سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں سماجی فلاح و بہبود کے شعبے پر بھی خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ چین نے آزاد تجارت کے معاہدے کے نظر ثانی شدہ دوسرے مرحلہ میں پاکستان کو 313 ٹیرف لائنز پر اپنی مارکیٹ تک آسان شرائط پر رسائی فراہم کی ہے جس سے چین کے لئے پاکستان کی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے اور پاکستانی تاجروں اور برآمد کنندگان کو چین کے صارفین کے لئے اپنی مصنوعات کی ترسیل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply