اثاثہ جات کوظاہرکرنے کی سکیم کی مدت بدھ کو بنکنگ اوقات کارکے بعد ختم ہوجائے گی، چیرمین ایف بی آر

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) اثاثہ جات کوظاہرکرنے کی سکیم کی مدت بدھ کو بنکنگ کے اوقات کارکے بعد ختم ہورہی ہے جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے شہریوں سے کہاہے کہ سکیم کے تحت اثاثہ جات کی ڈکلئیریشن کے علاوہ ٹیکس گزارزیرالتواءٹیکس مقدمات بھی نمٹا ئے جاسکتے ہیں۔اثاثہ جات کو ظاہرکرنے کی سکیم میں شہریوں نے خصوصی دلچسپی لی ہے اوراب تک 95 ہزارسے …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) اثاثہ جات کوظاہرکرنے کی سکیم کی مدت بدھ کو بنکنگ کے اوقات کارکے بعد ختم ہورہی ہے جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے شہریوں سے کہاہے کہ سکیم کے تحت اثاثہ جات کی ڈکلئیریشن کے علاوہ ٹیکس گزارزیرالتواءٹیکس مقدمات بھی نمٹا ئے جاسکتے ہیں۔اثاثہ جات کو ظاہرکرنے کی سکیم میں شہریوں نے خصوصی دلچسپی لی ہے اوراب تک 95 ہزارسے زائد لوگوں نے سکیم کے تحت درخواستیں دی ہےں۔ ابتدائی طورپر اس سکیم سے استفادہ کرنے کی آخری تاریخ 30 جون مقرر کی گئی تھی تاہم سکیم میں شہریوں کی دلچسپی اورکیو میں درخواستوں کی وجہ سے اس کی مدت میں3 جولائی تک توسیع کی گئی جو بدھ کو بنکنگ اوقات کے خاتمے کے بعد ختم ہوجائے گی۔ایسیٹ ڈکلئیریشن سکیم کی مدت کے خاتمہ کے بعد بعدایسیٹ ڈکلیریشن آرڈی ننس پر عمل درآمد کا آغازہوجائیگا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیونے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ اس سکیم سے مستفید ہوں اور اپنے غیر اعلا نیہ اور غیر ظاہر شدہ اثاثوں اور اخراجات کی باوثوق معلومات ایف بی آرتک پہنچائیں۔ ایف بی آر کے مطابق ایسیٹس ڈیکلیریشن سکیم کے توسط سے اثاثوں اور اخراجات کو ظاہر کرنے والوں کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں ہو گی۔ اور ان کے ظاہر کردہ اثاثوں کو بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ایف بی آر کے مطابق اثاثوں کو ظاہرکرنے کی سکیم صرف اثاثہ جات تک محدود نہیں ہے بلکہ ٹیکس دینے والے شہری اس سکیم کے تحت زیرالتواءٹیکس مقدمات بھی نمٹاسکتے ہیں۔دریں اثناءفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چئیرمین سید شبرزیدی نے کہاہے کہ اثاثوں کو ظاہرکرنے کی سکیم میں اب تک 95 ہزار سے شہریوں نے اپنے غیرظاہرشدہ اثاثہ جات ظاہرکئے ہیں۔ ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ سکیم ان لوگوں کیلئے سنہری موقع ہے جنہوں نے اب تک اثاثہ جات ظاہر نہیں کئے ہیں اورمعمولی ٹیکس کی ادائیگی کرکے اپنے اثاثہ جات کو ڈکلئیر کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس جمع کرنا ہرشہری کی ذمہ داری ہے کیونکہ صرف اسی سے ملک ترقی کے سفر پر گامزن ہوسکتا ہے۔ چئیرمین ایف بی آر نے کہاکہ حکومت نے ٹیکس سسٹم میں نان فائلر کا تصورختم کردیا ہے اوراب کسی کیلئے بھی ٹیکس کے دائرہ کار سے باہررہنا ناممکن ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ سکیم کامیابی سے ہمکنارہوگی اوراس کی مدت میں مزید اضافہ نہیں کیا جائیگا۔اس سکیم کا مقصد محاصلات اکھٹا کرنا نہیں بلکہ اصل مقصد معیشیت کودستاویزی بنانا ہے اوراس مقصد کیلئے شہریوں کی حوصلہ افزائی ہے، معشیت کو دستاویزی بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Leave a Reply