پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، فٹ بال سے متعلقہ انتظامی امور کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تعاون کے حصول کیلئے فیفا سے موثر رابطہ قائم کیا جائے، اس سلسلے میں ایک نمائندہ وفد فیفا کی انتظامیہ سے ملاقات کرے گا تاکہ بین …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، فٹ بال سے متعلقہ انتظامی امور کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تعاون کے حصول کیلئے فیفا سے موثر رابطہ قائم کیا جائے، اس سلسلے میں ایک نمائندہ وفد فیفا کی انتظامیہ سے ملاقات کرے گا تاکہ بین الاقوامی تنظیم کو پاکستان میں فٹ بال کو درپیش مسائل اور حقیقی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں فٹ بال کی ترقی سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سینیٹرز ڈاکٹر اسد اشرف، مرزا محمد آفریدی، احمد خان، سینیٹر بیرسٹر محمد علی خان سیف، صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن اشفاق حسین شاہ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ عارف ابراہیم اور فٹ بال سے متعلق دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فٹ بال کی ترقی کیلئے اندرونی اختلافات ختم کر کے عملی اقدامات کئے جائیں اور ملک کے مختلف حصوں میں فٹ بال کا انفراسٹرکچر بہتر کرنے کے علاوہ فٹ بال ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے۔ اس سلسلے میں نہ صرف پاکستان فٹ بال فیڈریشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ بھرپور تعاون کریں بلکہ نجی شعبے کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔ ۔

مزید خبریں

Leave a Reply