اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، فٹ بال سے متعلقہ انتظامی امور کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تعاون کے حصول کیلئے فیفا سے موثر رابطہ قائم کیا جائے، اس سلسلے میں ایک نمائندہ وفد فیفا کی انتظامیہ سے ملاقات کرے گا تاکہ بین …
پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، چیئرمین سینیٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، فٹ بال سے متعلقہ انتظامی امور کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تعاون کے حصول کیلئے فیفا سے موثر رابطہ قائم کیا جائے، اس سلسلے میں ایک نمائندہ وفد فیفا کی انتظامیہ سے ملاقات کرے گا تاکہ بین الاقوامی تنظیم کو پاکستان میں فٹ بال کو درپیش مسائل اور حقیقی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں فٹ بال کی ترقی سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔








