اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) پاکستانی عازمین حج کی سہولیت کے لئے وفاقی دارالحکومت سے " روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ" کا (آج) جمعرات سے باقاعدہ آغاز ہو جائے گا جسے عازمین حج نے حکومت کی ایک قابل ستائش کاوش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے حاجیوں کے لئے بہت زیادہ آسانی اور سہولت پیداہو گی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد …
پاکستانی عازمین حج کی سہولیت کے لئے وفاقی دارالحکومت سے ” روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ” کا جمعرات سے باقاعدہ آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) پاکستانی عازمین حج کی سہولیت کے لئے وفاقی دارالحکومت سے ” روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ” کا (آج) جمعرات سے باقاعدہ آغاز ہو جائے گا جسے عازمین حج نے حکومت کی ایک قابل ستائش کاوش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے حاجیوں کے لئے بہت زیادہ آسانی اور سہولت پیداہو گی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے پاکستان کو اس منصوبے میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی اور انہوںنے اس بارے میں وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی تھی جس کے بعد پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرلیا گیا اور حج 2019ءکے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کی حج وزارتوں کے درمیان ” روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ” کے پائلٹ پروگرام طے پا گیا اور پہلے مرحلہ پر وفاقی دارالحکومت اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔ بعد ازاں اس پائلٹ منصوبے کا دائرہ کار ملک کے دیگر ایئرپورٹس تک بڑھایا جائے گا۔ اس پراجیکٹ کے تحت پاکستانی حاجیوں کی امیگریشن اور کسٹمز کا عمل اسلام آباد میں مکمل کر لیاجائے گا اور کسی بھی حاجی کو سعودی عرب میں امیگریشن کے مراحل سے نہیں گزرنا پڑے گا۔








