وزیراعظم عمران خان کا سرسید ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب

راولپنڈی ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی اور کراچی کے درمیان سرسید ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر دیا۔ اس سلسلے میں بدھ کو راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، ارکان پارلیمان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ سرسید ایکسپریس راولپنڈی تا کراچی براستہ فیصل آباد۔ خانیوال۔ حیدر آباد سفر کرے گی۔ یہ ایکسپریس ٹرین …

راولپنڈی ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی اور کراچی کے درمیان سرسید ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر دیا۔ اس سلسلے میں بدھ کو راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، ارکان پارلیمان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ سرسید ایکسپریس راولپنڈی تا کراچی براستہ فیصل آباد۔ خانیوال۔ حیدر آباد سفر کرے گی۔ یہ ایکسپریس ٹرین خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے مسافروں کی سہولت کے لئے شروع کی جا رہی ہے جو کراچی اور جنوبی علاقوں کی طرف سفرکرتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سرسید ایکسپریس ٹرین کے افتتاح پر وفاقی وزیر ریلوے‘ وزارت اور اس کے عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح شیخ رشید احمد ایک جذبے اور جنون سے پاکستان ریلوے کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں

مزید خبریں

Leave a Reply