اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے نیشنل گرڈ میں 22550 میگاواٹ کی ریکارڈ بجلی کی فراہمی پر وزارت بجلی کو مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 2 جولائی کو ملک بھر میں بجلی کی ترسیل کا نظام خوش اسلوبی سے چلنے کے ساتھ قومی گرڈ میں بجلی کی فراہمی سب سے زیادہ 22550 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ …
وزیراعظم عمران خان کی نیشنل گرڈ میں 22550 میگاواٹ کی ریکارڈ بجلی کی فراہمی پر وزارت بجلی کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے نیشنل گرڈ میں 22550 میگاواٹ کی ریکارڈ بجلی کی فراہمی پر وزارت بجلی کو مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 2 جولائی کو ملک بھر میں بجلی کی ترسیل کا نظام خوش اسلوبی سے چلنے کے ساتھ قومی گرڈ میں بجلی کی فراہمی سب سے زیادہ 22550 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ یہ گزشتہ موسم گرما میں سب سے زیادہ بجلی کی فراہمی سے تقریباً تین ہزار میگاواٹ زیادہ ہے۔








