اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفٰی سنٹوپ سے ملاقات

ماسکو ۔ 3 جولائی (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خطے میں نئی شراکت داری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تجارت اور دیگر اقتصادی شعبوں میں ترکی اور پاکستان کے مابین تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ترکی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے غیر متزلزل حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔ قومی اسمبلی …

ماسکو ۔ 3 جولائی (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خطے میں نئی شراکت داری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تجارت اور دیگر اقتصادی شعبوں میں ترکی اور پاکستان کے مابین تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ترکی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے غیر متزلزل حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہارترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفٰی سنٹوپ کی ماسکو میں ” پارلیمانی نظام کی ترقی” کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس کے موقع پر ہونے والی اپنی ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں ترکی کے اسپیکر نے مسئلہ کشمیر کو تاریخ کا رستا ہوا زخم قرار دیتے ہوئے اس مسئلہ کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا

مزید خبریں

Leave a Reply