معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میڈیا کی آزادی اور اظہار رائے پر کوئی قدغن نہیں، نیب کی زیر حراست مقدمات کا سامنا کرنے اور پروڈکشن آرڈر پر پارلیمان میں آنے والے ارکان اسمبلی پر قوانین اور قواعدو ضوابط لاگوہوتے ہیں، پیمرا کا ضابطہ اخلاق اور قوانین بھی زیر تفتیش ملزمان کے انٹرویوز …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میڈیا کی آزادی اور اظہار رائے پر کوئی قدغن نہیں، نیب کی زیر حراست مقدمات کا سامنا کرنے اور پروڈکشن آرڈر پر پارلیمان میں آنے والے ارکان اسمبلی پر قوانین اور قواعدو ضوابط لاگوہوتے ہیں، پیمرا کا ضابطہ اخلاق اور قوانین بھی زیر تفتیش ملزمان کے انٹرویوز کی اجازت نہیں دیتے۔ بدھ کو سینٹ کی اطلاعات و نشریات کی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سابق صدر آصف علی زرداری کے انٹرویو کو نشر کئے جانے سے روکے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی بھی ملزم جو ریمانڈ پر نیب کے پاس زیر تفتیش ہوتا ہے اس کو عوامی رسائی حاصل نہیں ہوتی اور کسی بھی ایسے ملزم کا انٹرویو نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر پارلیمان کے رکن ہیں ان پر پارلیمان کے قوانین لاگو ہوتے ہیں

مزید خبریں

Leave a Reply