وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں قانون کی حکمرانی، اداروں کو با اختیار بنانے اور امیر غریب کے لئے قانون کے یکساں نفاذ کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں۔ بدھ کو یہاں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس کے بعد میڈیا سے …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں قانون کی حکمرانی، اداروں کو با اختیار بنانے اور امیر غریب کے لئے قانون کے یکساں نفاذ کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں۔ بدھ کو یہاں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ رانا ثناءاللہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہیں، ان کی پارٹی سے توقع تھی کہ ان سے لاتعلقی ظاہر کرے گی لیکن مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ان کا دفاع شروع کر دیا جو مناسب نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کچھ حصہ اس واقعے کی مذمت کرنے کی بجائے دوسرا رنگ دے رہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply