اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا بلین ٹری سونامی عالمی سطح پر پاکستان کی پہچان بن کر سامنے آیا ہے جبکہ اقوام متحدہ اس منصوبے کو پوری دنیا کیلئے بطور مثال پیش کرنا چاہتی ہے۔ یہ منصوبہ 10 بلین ٹری سونامی کیلئے ایک لانچنگ پیڈ کی حیثیت رکھتاہے، پورے ملک میں …
مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی صحافیوں کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا بلین ٹری سونامی عالمی سطح پر پاکستان کی پہچان بن کر سامنے آیا ہے جبکہ اقوام متحدہ اس منصوبے کو پوری دنیا کیلئے بطور مثال پیش کرنا چاہتی ہے۔ یہ منصوبہ 10 بلین ٹری سونامی کیلئے ایک لانچنگ پیڈ کی حیثیت رکھتاہے، پورے ملک میں 10ارب مزید درخت لگائے جائیں گے جن میں سے 5 ارب اگلے چار سالوں میں لگیں گے، اس ضمن میں منصوبہ سازی کر لی گئی ہے، پانچ ارب درختوں کے اس منصوبے میں صوبہ خیبر پختونخوا مزید ڈیڑھ ارب درخت لگائے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا اور ریڈ پلس کے تعاون سے صحافیوں کیلئے ایک ارب درخت لگانے کے منصوبے کے مقام کے دورہ کا اہتمام کیا۔ تین روزہ دورہ میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔








