اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ نے توسیعی فنڈز سہولت کے تحت پاکستان کے لئے چھ ارب ڈالر کی منظوری دے دی۔ بدھ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ توسیعی فنڈز کا مقصد پاکستان کے اصلاحاتی پروگرام کو سپورٹ کرنا ہے، اصلاحاتی پروگرام سے معاشی عدم توازن میں کمی …
آئی ایم ایف بورڈ نے توسیعی فنڈز سہولت کے تحت پاکستان کے لئے چھ ارب ڈالر کی منظوری دے دی،مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ نے توسیعی فنڈز سہولت کے تحت پاکستان کے لئے چھ ارب ڈالر کی منظوری دے دی۔ بدھ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ توسیعی فنڈز کا مقصد پاکستان کے اصلاحاتی پروگرام کو سپورٹ کرنا ہے، اصلاحاتی پروگرام سے معاشی عدم توازن میں کمی لانا اور ترقی کی شرح کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمزور طبقے کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سماجی شعبے کے فنڈز میں اضافہ کیا گیا ہے۔








