پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور کا ایئر وار کالج کراچی میں 32 ویں ایئر وار کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے کہا ہے روایتی اور غیر روایتی جنگوں میں کوئی فوج اکیلے کامیابی حاصل نہیں کر سکتی اس لئے عسکری آپریشنز میں کامیابی کے لئے مشترکہ حکمتِ عملی مرکزی حیثیت حاصل کر چکی ہے، آپریشن سویفٹ ریٹو رٹ ہماری تیاری اور پیشہ وارانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وہ بدھ کو ایئر …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے کہا ہے روایتی اور غیر روایتی جنگوں میں کوئی فوج اکیلے کامیابی حاصل نہیں کر سکتی اس لئے عسکری آپریشنز میں کامیابی کے لئے مشترکہ حکمتِ عملی مرکزی حیثیت حاصل کر چکی ہے، آپریشن سویفٹ ریٹو رٹ ہماری تیاری اور پیشہ وارانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وہ بدھ کو ایئر وار کالج،کراچی میں 32 ویں ایئروار کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ پاک فضائیہ کے سر براہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور سینئر دفاعی عہدیدارآپ کو موجودہ جیو پولیٹیکل اور سٹرٹیجک حالات سے مکمل آگاہی ہونی چاہئے کیونکہ یہ نہ صرف مجموعی سیکیورٹی معاملات پر اثرانداز ہوتے ہیں بلکہ اس کی مکمل آگاہی بہترین تیاری اور آنے والے خطرات کے بروقت سدِ باب میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply