مشیر تجارت عبدالرازق داو¿د سے چین کی کمپنی چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے وفد کی ملاقات، مشیر تجارت کی ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے بریفنگ

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) چین کی کمپنی چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن اسلام آباد میں 32 ایکڑ رقبے پر آئی ٹی سپیشل اکنامک زون قائم کرے گی۔ بدھ کو مشیر تجارت عبدالرازق داو¿د سے چین کی کمپنی چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی کمپنی کے حکام نے بتایا کہ اکنامک زون میں چینی اور بین الاقوامی کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گی۔ …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) چین کی کمپنی چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن اسلام آباد میں 32 ایکڑ رقبے پر آئی ٹی سپیشل اکنامک زون قائم کرے گی۔ بدھ کو مشیر تجارت عبدالرازق داو¿د سے چین کی کمپنی چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی کمپنی کے حکام نے بتایا کہ اکنامک زون میں چینی اور بین الاقوامی کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع پر کمپنی کو بریفنگ دی، انہوں نے چینی کمپنی کو سرمایہ کاری میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ کمپنی سرکاری ادارے پاکستان سوفٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں 32 ایکڑ پر آئی ٹی اسپیشل اکنامک زون قائم کرے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply