اسلام آباد سے عازمین حج کی پاکستان میں امیگریشن کے منصوبے روڈ ٹو مکہ پر عمل درآمد شروع ہوگیا، وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنور الحق قادری

اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی)بین الاقوامی ہوائی اڈہ اسلام آباد سے عازمین حج کی پاکستان میں امیگریشن کے منصوبے روڈ ٹو مکہ پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے، اس سال اسلام آباد ائیر پورٹ پر 22ہزار جبکہ آئندہ سال لاہور ،پشاور ،کوئٹہ ،کراچی ائیر پورٹس پر بھی عازمین حج کی امیگریشن ہوگی ۔جمعرات کو وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنور الحق قادری ،وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور …

اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی)بین الاقوامی ہوائی اڈہ اسلام آباد سے عازمین حج کی پاکستان میں امیگریشن کے منصوبے روڈ ٹو مکہ پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے، اس سال اسلام آباد ائیر پورٹ پر 22ہزار جبکہ آئندہ سال لاہور ،پشاور ،کوئٹہ ،کراچی ائیر پورٹس پر بھی عازمین حج کی امیگریشن ہوگی ۔جمعرات کو وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنور الحق قادری ،وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے سعودی نائب وزیر حج و عمرہ سید حسین الشریف ، ڈائریکٹر جنرل امیگریشن سعودی عرب جنرل سلیمان عبدالعزیز السلیمی ، سعودی عرب کے سفیر نواف سعیدالمالکی کے ہمراہ بین الاقوامی ہوائی اڈہ اسلام آباد پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا ،سعودی امیگریشن کاﺅنٹر پر امیگریشن عملے اور امیگریشن کے لئے آنے والے عازمین حج سے بھی ملاقات کیں اور دی جانے والی سہولیات سے متعلق استفسار کیا ۔سعودی عرب روانہ ہونے والی پہلی پرواز کو الوادع کہنے کے لئے ائیر پورٹ لان میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیرنورالحق قادری نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جمعرات سے بین الاقوامی ہوائی اڈہ اسلام آباد پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے، وزیراعظم (کل) جمعہ کو اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریںگے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply