اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یاو¿ جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین باہم بااعتماد دوستانہ تعلقات میں منسلک ہیں، پاکستان اور چین کے مابین تعلقات سفارتی و حکومتی سطح سے آگے بڑھتے ہوئے سماجی و عوامی سطح پر بھی مضبوط ہورہے ہیں، چاہتے ہیں کہ حکومتی تعاون و اشتراک کے ساتھ جماعتی بنیادوں پر بھی متحرک اور مستحکم روابط استوار …
چینی سفیر یاو¿ جنگ کی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کے دورے کے موقع پر چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یاو¿ جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین باہم بااعتماد دوستانہ تعلقات میں منسلک ہیں، پاکستان اور چین کے مابین تعلقات سفارتی و حکومتی سطح سے آگے بڑھتے ہوئے سماجی و عوامی سطح پر بھی مضبوط ہورہے ہیں، چاہتے ہیں کہ حکومتی تعاون و اشتراک کے ساتھ جماعتی بنیادوں پر بھی متحرک اور مستحکم روابط استوار کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور مرکزی سیکرٹری جنرل ارشدداد سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے چین کے سیاسی ڈھانچے کے مختلف خدوخال پر بھی مفصل بات چیت کی اور چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کو دورہ چین کی دعوت دی۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہاکہ پاکستان اور چین باہم بااعتماد دوستانہ تعلقات میں منسلک ہیں۔ پاکستان اور چین کے مابین تعلقات سفارتی و حکومتی سطح سے آگے بڑھتے ہوئے سماجی و عوامی سطح پر بھی مضبوط ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چاہتے ہیں کہ حکومتی تعاون و اشتراک کیساتھ جماعتی بنیادوں پر بھی متحرک اور مستحکم روابط استوار کئے جائیں۔ چینی سفیر نے کہاکہ وزیراعظم نے اپنے دورہ چین کے دوران پارٹی سکول کے دورے میں خاص دلچسپی کا اظہار کیا،غربت کے خاتمے اور کرپشن کے انسداد کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے معترف ہیں۔








