اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے صاف و سرسبز پاکستان وژن کے مطابق ماحولیات کے تحفظ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، معیشت، سماجی ترقی اور ماحولیاتی ترجیحات پائیدار ترقی کے لئے ناگزیر ہیں، سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 10 ارب درخت لگانے کے منصوبے کے لئے 7.5 ارب روپے کی منظوری دے …
وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے صاف و سرسبز پاکستان وژن کے مطابق ماحولیات کے تحفظ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، معیشت، سماجی ترقی اور ماحولیاتی ترجیحات پائیدار ترقی کے لئے ناگزیر ہیں، سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 10 ارب درخت لگانے کے منصوبے کے لئے 7.5 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے جبکہ اس منصوبے پر مجموعی طور پر 125 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کامیاب ماڈل ثابت ہوا جس کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے، حکومت نے ملک میں ایکو سسٹم کی بحالی کا نیا پروگرام متعارف کر دیا ہے جس کی بنیاد بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت گزشتہ پانچ سال کی کامیابیاں ہیں۔ اس پرگرام کی فنانسنگ کے لئے ایکوسسٹم ریسٹوریشن فنڈ بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔








