وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حقدار تک حق پہنچانا ہماری حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، وزیراعظم کا ”احساس پروگرام“ ریاست مدینہ کے بنیادی تصور کے تحت شروع کیا گیا ہے، یہ کسی بھی سیاسی وابستگی سے بالاتر مستحقین کی امداد کا پروگرام ہے، وزیراعظم عمران خان جمعہ کو احساس پروگرام …

اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حقدار تک حق پہنچانا ہماری حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، وزیراعظم کا ”احساس پروگرام“ ریاست مدینہ کے بنیادی تصور کے تحت شروع کیا گیا ہے، یہ کسی بھی سیاسی وابستگی سے بالاتر مستحقین کی امداد کا پروگرام ہے، وزیراعظم عمران خان جمعہ کو احساس پروگرام کے تحت 3 ارب روپے جاری کرنے جا رہے ہیں، اخبارفروشوں کے خون پسینے کی کمائی پر ان کے بچوں کا حق ہے اور مزدوروں کو حق اور انصاف دلانا وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے، اخبارفروش اور محنت کش طبقات کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا، حکومت ریاست مدینہ کے تصور کے تحت عام آدمی اور نچلی سطح کے افراد کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے، عمران خان نے تہیہ کر رکھا ہے نہ کرپشن کرنی ہے نہ کرنے دینی ہے، بے نامی دار اثاثے ایف بی آر نے اٹیچ کر لئے ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے چارڈر آف کرپشن کو چارٹر آف ڈیموکریسی کا نام دیا، میچ فکسنگ کرکے سیاست کرتے رہے اور باریاں فکس کرکے ملک اور قوم کو نقصان پہنچاتے رہے، وزیراعظم عمران خان امریکہ ترلے ڈال کر نہیں ڈنکے کی چوٹ پر اور سینہ تان کر جارہے ہیں اور یہی نیا پاکستان ہے کہ عمران خان فائیو سٹار ہوٹل کے بجائے سفیر کے گھر میں ٹھہریں گے۔ وہ جمعرات کو یہاں آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کر رہی تھیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply