اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی ہدایت پر اداروں میں احتساب کے عمل کو مزید تیز کرتے ہوئے وزارت مواصلات ایک بار پھر سب سے آگے، وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے وزارت میں ریکوریوں کا ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔وزارت مواصلات کے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ کے احتسابی عمل کے تحت محکمہ میں پراجیکٹس کے خصوصی آڈٹ کے ذریعے …
وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے وزارت میں ریکوریوں کا ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی ہدایت پر اداروں میں احتساب کے عمل کو مزید تیز کرتے ہوئے وزارت مواصلات ایک بار پھر سب سے آگے، وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے وزارت میں ریکوریوں کا ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔وزارت مواصلات کے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ کے احتسابی عمل کے تحت محکمہ میں پراجیکٹس کے خصوصی آڈٹ کے ذریعے مزید 4 سو 50 کروڑ روپے ریکور کر لئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کہ پہلے مرحلے میں 4 سو 23 کروڑ روپے ریکور کئے گئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی ولولہ انگیز قیادت میں وزارت مواصلات نے اب تک 7سو 88 کروڑ روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی ہے۔








