وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جائے اور حکومت اس سلسلہ میں ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔ جمعرات کو وہ قومی کونسل برائے سماجی بہبود اور خصوصی تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام اور سنٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی تعاون سے منعقدہ سیمینار ”پائیدار …

اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جائے اور حکومت اس سلسلہ میں ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔ جمعرات کو وہ قومی کونسل برائے سماجی بہبود اور خصوصی تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام اور سنٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی تعاون سے منعقدہ سیمینار ”پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں غیرسرکاری تنظیموں کا کردار اور ہماری سماجی زمہ داریاں“ سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہی قومیں اپنے آپ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتیں ہیں جو اپنے حقوق جانتی ہوں۔ علی محمد خان نے شرکا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ماضی سے باہر آئیں اور اپنے حال کو بہتر بنانے کے لئے کام کریں جو کہ انفرادی اور قومی سطح پر مسائل کو حل کرنے کا بہتریں طریقہ ہے

مزید خبریں

Leave a Reply