کراچی۔ 4جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی ندیم بابر نے کہا ہے کہ مشکل وقت اپنے اختتام پر ہے، حکومت ملک اور عام آدمی کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ جمعرات کو ایس ایس جی سی کے ہیڈ آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم عام آدمی کو …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی ندیم بابر کی میڈیا سے بات چیت

مزید خبریں
کراچی۔ 4جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی ندیم بابر نے کہا ہے کہ مشکل وقت اپنے اختتام پر ہے، حکومت ملک اور عام آدمی کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ جمعرات کو ایس ایس جی سی کے ہیڈ آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم عام آدمی کو درپیش مشکلات سے بخوبی واقف ہے اور ان کے حل کے لئے کوشاں ہیں تاہم یہ گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں اور غلط فیصلوں کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گیس اور بجلی چوروں کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں وزیر اعظم کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل نے اپریل میں ایک مہم شروع کی تھی جس کے دوران لگ بھگ اٹھارہ ہزار غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کئے گئے تھے۔








