جاتی امراءسے مال مسروقہ برآمد ہونا شروع ہو گیا ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جاتی امراءسے مال مسروقہ برآمد ہونا شروع ہو گیا ہے، قوم غربت کی چکی میں پس رہی تھی اور یہ لگژری گاڑیوں کے مزے اٹھا رہے تھے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کی واپسی …

اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جاتی امراءسے مال مسروقہ برآمد ہونا شروع ہو گیا ہے، قوم غربت کی چکی میں پس رہی تھی اور یہ لگژری گاڑیوں کے مزے اٹھا رہے تھے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کی واپسی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب قوم کے پیسے پر مہنگی گاڑیوں کے مزے لوٹتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج جیل میں بیٹھ کر عوام کی باتیں کرنا محض دھوکہ ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply