پاکستان اور چین نے سال 2019ءکو سی پیک کے تحت صنعتی، سماجی و معاشی اور زرعی تعاون کا سال قرار دیا ہے، حکام سی پیک سیکرٹریٹ

اسلام آباد ۔ 05جولائی (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے گوادر پورے خطے کے لئے معاشی مرکز بن رہا ہے۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق سی پیک کے تحت سال 2019ءکو پاکستان اور چین نے صنعتی، سماجی و معاشی اور زرعی تعاون کا سال قرار دیا ہے۔ سی پیک کے تحت جائنٹ وینچرز وپاکستانی برآمدات کو بڑھانے کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق ہو …

اسلام آباد ۔ 05جولائی (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے گوادر پورے خطے کے لئے معاشی مرکز بن رہا ہے۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق سی پیک کے تحت سال 2019ءکو پاکستان اور چین نے صنعتی، سماجی و معاشی اور زرعی تعاون کا سال قرار دیا ہے۔ سی پیک کے تحت جائنٹ وینچرز وپاکستانی برآمدات کو بڑھانے کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق ہو چکا ہے جس سے صنعتی تعاون کو فروغ ملے گا، باہمی اتفاق سے ٹیکسٹائل، پیٹرو کیمیکلز و آئرن اینڈ سٹیل کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری لانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply