چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب قوم کے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک جانے والے بدعنوان عناصر کو تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے وطن واپس لاکر ان سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم بر آمد کرنے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے انتہائی سنجیدہ کاوشیں کر رہاہے۔ ان خیالات …

اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب قوم کے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک جانے والے بدعنوان عناصر کو تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے وطن واپس لاکر ان سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم بر آمد کرنے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے انتہائی سنجیدہ کاوشیں کر رہاہے۔ ان خیالات کا اظہارچئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کےا جس میں نیب کے آپریشن اور پراسیکوشن ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کےا ۔ چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب نے ملک سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے انسداد بدعنوانی کی مو¿ثر حکمت عملی وضع کی ہے۔ نیب کاایمان کرپشن فری پاکستان ہے اور ہم ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔انہوںنے نیب کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ دیانتداری، ایمانداری، محنت،لگن ،شفافیت،میرٹ،ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق اپنی قومی ذمہ داریاںسرانجام دیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply