وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا پاکستان انٹرنیشنل پیرا گلائیڈنگ کپ 2019ءکے حوالے سے تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پہلے انٹرنیشنل پیرا گلائیڈنگ کپ کا انعقاد خوش آئند ہے، ایونٹ کے انعقاد سے آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا، آزاد کشمیر پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا میں خوبصورت ترین علاقہ ہے، پیر چناسی مظفر آباد پیرا گلائیڈنگ کے لئے بہترین جگہ ہے، 27 …

اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پہلے انٹرنیشنل پیرا گلائیڈنگ کپ کا انعقاد خوش آئند ہے، ایونٹ کے انعقاد سے آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا، آزاد کشمیر پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا میں خوبصورت ترین علاقہ ہے، پیر چناسی مظفر آباد پیرا گلائیڈنگ کے لئے بہترین جگہ ہے، 27 ستمبر سے شروع ہونے والے انٹرنیشنل پیرا گلائیڈنگ کپ میں 50 ممالک کے پیرا گلائیڈرز شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل پیرا گلائیڈنگ کپ 2019ءکے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply