مون سون ہواﺅں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے،آئندہ ہفتے سے مون سون ہواﺅں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ چندروز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواﺅںاورآندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہلکی سے درمیانی شدت کی مون سون ہواﺅں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جبکہ آئندہ ہفتے سے مون سون ہواﺅں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ چندروز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواﺅںاورآندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہلکی سے درمیانی شدت کی مون سون ہواﺅں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جبکہ آئندہ ہفتے سے مون سون ہواﺅں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ ہفتہ اور اتوار (آج) کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں ،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں،جبکہ ژوب،ملتان،ڈی آئی خان اور ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،

مزید خبریں

Leave a Reply