اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید اور وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے آئی الیون پناہ گاہ کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وہاں مقیم بے سہارا افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہارکیا۔ وزیر مواصلات کے اچانک دورے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے انہیں پناہ گاہ میں …
وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید اور وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا آئی الیون پناہ گاہ کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید اور وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے آئی الیون پناہ گاہ کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وہاں مقیم بے سہارا افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہارکیا۔ وزیر مواصلات کے اچانک دورے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے انہیں پناہ گاہ میں فراہم کردہ سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ وفاقی وزیر نے پناہ گاہ میں انتظامات کا خود بھی جائزہ لیا۔ رات گئے کیے گئے اچانک دورے کے موقع پر وفاقی وزیر مواصلات نے پناہ گاہ کے مکینوں سے بھی ملاقات کی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق استفسارکیا جس پر تمام مکینوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات کو تسلی بخش قراردیا، انھوں نے بے گھر افراد اور مزدور طبقات کےلئے پناہ گاہوں کے قیام کے فیصلے پر وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر مواصلات مراد سعید کچھ دیر پناہ گاہ میں موجود رہے وہاں مقیم بے سہارا افراد کو فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار۔








