وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا پریس کانفرنس سے خطاب

لاہور۔6 جولائی(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پنجاب اسمبلی میں 37 ارکان بلاک کیلئے تیار ہیں لیکن ابھی 17 ارکان کم ہیں تاہم اس ماہ میں بلاک بن جائیگا‘ قومی اسمبلی میں بلاک کیلئے ابھی اتنی تعداد نہیں ‘ اس وقت جمہوریت کو چور سیاستدانوں کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہیں اگر بدقسمتی سے انہوں نے سرنڈر …

لاہور۔6 جولائی(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پنجاب اسمبلی میں 37 ارکان بلاک کیلئے تیار ہیں لیکن ابھی 17 ارکان کم ہیں تاہم اس ماہ میں بلاک بن جائیگا‘ قومی اسمبلی میں بلاک کیلئے ابھی اتنی تعداد نہیں ‘ اس وقت جمہوریت کو چور سیاستدانوں کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہیں اگر بدقسمتی سے انہوں نے سرنڈر نہ کیا تو جمہوریت کو سنگین خدشات ہو سکتے ہیں‘ چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر رہنے یا نہ رہنے سے ملکی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑیگا اور اپوزیشن ان کو عہدے سے ہٹا بھی نہیں سکے گی کیونکہ پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ مسلم لیگ (ن) کا چیئرمین بنے‘ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جلد پاکستان لایا جاسکتا ہے۔ وہ ہفتہ کے روز ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے‘ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت ٹی وی پر جو سیاستدان زور زور سے چیخ رہے ہیں وہ تقریباً گرفتاری کے نزدیک ہیں‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاستدانوں کو جیلوں میں جو سہولیات میسر ہیں وہ کہیں بھی نہیں‘ ایسی سہولیات جیلوں میں تمام لوگوں کو میسر ہونی چاہئیں‘ انہوں نے کہا کہ میں نے سی کلاس جیل کاٹی‘ کوئی پروڈکشن آرڈر نہیں ملا‘ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئندہ 90 روز پاکستان کی سیاست میں اہم ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان سرخرو ہونگے اور اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا

مزید خبریں

Leave a Reply