مسلم لیگ ن کی رہنماءمریم نواز نے پریس کانفرنس کے ذریعے ملکی نظام ڈی ریل کرنے کی غیر شائستہ کو شش کی سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنماءمریم نواز نے پریس کانفرنس کے ذریعے ملک کے نظام کو ڈی ریل کرنے کی غیر شائستہ کو شش کی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز نے ایک کھیل رچایا ہے کیونکہ مسلم لیگ(ن) کے پاس …

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنماءمریم نواز نے پریس کانفرنس کے ذریعے ملک کے نظام کو ڈی ریل کرنے کی غیر شائستہ کو شش کی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز نے ایک کھیل رچایا ہے کیونکہ مسلم لیگ(ن) کے پاس عوام کو گمراہ کرنے کے سوا کچھ نہیں ،پی ایم ایل این کی قیادت اس ڈرامے کی خالق ہے اور ان کا مقصد انتشار پھیلانا ہے،وہ اپنے منفی حربوں کے ذریعے قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کے اعمال کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام فیصلے فاضل عدالتوں کی طرف سے سنائے گئے اور موجودہ حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں ۔ انہوں نے گمراہ کن ویڈیو کا فرانزک کرانے کے علاوہ سیف الرحمان، جسٹس قیوم اور شہباز شریف کی گفتگو کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply