پاکستان پوسٹ گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے مقابلے میں اس سال محصولات میں 116 فیصد اضافہ کے ساتھ سب سے زیادہ منافع بخش سرکاری محکمہ بن گیا

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی)پاکستان پوسٹ انقلابی اقدامات کی بدولت گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے مقابلے میں اس سال محصولات میں 116 فیصد اضافہ کے ساتھ سب سے زیادہ منافع بخش سرکاری محکمہ بن گیا ہے۔ ڈپٹی چیف اکاﺅنٹس افسر اویس احمد نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مراد سعید کی ولولہ انگیز قیادت میں محکمہ نے اس سال …

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی)پاکستان پوسٹ انقلابی اقدامات کی بدولت گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے مقابلے میں اس سال محصولات میں 116 فیصد اضافہ کے ساتھ سب سے زیادہ منافع بخش سرکاری محکمہ بن گیا ہے۔ ڈپٹی چیف اکاﺅنٹس افسر اویس احمد نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مراد سعید کی ولولہ انگیز قیادت میں محکمہ نے اس سال 14.5 ارب روپے منافع حاصل کیا ہے جو تمام سرکاری محکموں میں بلند ترین منافع کی شرح ہے تاہم انہوں نے کہا کہ 6 ارب روپے کی رقم مختلف محکموں کے ساتھ متنازعہ ہے جو ادارے نے سالہا سال سے وصول کرنی ہے اور اگر یہ معاملہ پاکستان پوسٹ کے حق میں حل ہو جاتا ہے تو محکمہ کے محصولات میں بھاری رقم کا اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ڈاک کے بجٹ میں 10 فیصد کمی کے باوجود محدود وسائل میں بھی پاکستان پوسٹ کی کارکردگی قابل تعریف رہی ہے۔ اویس احمد نے کہا کہ پاکستان پوسٹ سرکاری خدمات کے ادارے کی حیثیت سے ملک کے دیہی اور ایسے دور افتادہ علاقوں میں بھی خدمات پہنچا رہا ہے جہاں کوئی ادارہ بھی نہیں جا رہا اور 3 یوم میں پارسل اور ڈاک کی ترسیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے جو پاکستان پوسٹ کا طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 13 ہزار پوسٹل کاﺅنٹرز کو کاروباری بنیاد پر چلانے کیلئے انہیں فرنچائز میں تبدیل کرنا چاہتی ہے تاکہ محکمہ کے 22.2 ارب روپے کے اخراجات کو کم کر کے محصولات میں اضافہ کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Leave a Reply