احتساب عدالت کے جج کے بیان نے مریم صفدر اور شہباز شریف کی جعل سازی ثابت کردی عمرچیمہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمرچیمہ نے کہاہے کہ احتساب عدالت کے جج کے بیان نے مریم صفدر اور شہباز شریف کی جعل سازی ثابت کردی ہے، قوم سے جھوٹ بولنے اور عدلیہ پر حملے کی یہ پہلی واردات نہیں ۔ اتوارکو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ "میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں اورکیلبری …

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمرچیمہ نے کہاہے کہ احتساب عدالت کے جج کے بیان نے مریم صفدر اور شہباز شریف کی جعل سازی ثابت کردی ہے، قوم سے جھوٹ بولنے اور عدلیہ پر حملے کی یہ پہلی واردات نہیں ۔ اتوارکو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ "میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں اورکیلبری فونٹ فراڈ سے شروع ہونے والا سفر کل کی "غیبی امداد” تک پہنچا ہے،عدلیہ اور اداروں پر کیچڑ اچھالنے کا یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے ، عدالتیں مریم صفدر اور شہباز شریف کی جعل سازی کا فوری نوٹس لیں۔ عمرچیمہ نے کہا کہ ضمانت سے غلط فائدہ اٹھا کر عدلیہ اور اداروں کو بدنام کرنے کی کوششیں روکی جائیں، مریم صفدر اور شہباز شریف کی ضمانتیں منسوخ کرکے فوری طور پر انہیں جیل بھیجا جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply