اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) پاک فضائیہ کی سنٹرل ایئرکمانڈ لاہور میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سپیشل اولمپکس میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔ پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والے چھ خصوصی افراد نے رواں سال کے شروع میں ابو ظہبی میں ہونے والے سپیشل اولمپکس میں شرکت …
پاک فضائیہ کی سنٹرل ایئرکمانڈ لاہور میں خصوصی تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) پاک فضائیہ کی سنٹرل ایئرکمانڈ لاہور میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سپیشل اولمپکس میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔ پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والے چھ خصوصی افراد نے رواں سال کے شروع میں ابو ظہبی میں ہونے والے سپیشل اولمپکس میں شرکت کی اور مختلف کیٹگریز میں میڈل حاصل کرتے ہوئے وطنِ عزیز کا نام روشن کیا۔ اپنے خطاب کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے میڈل جیتنے والوں کو ان کی کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت اور عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے میڈل حاصل کرنے والوں پر زوردیا کہ وہ مزید محنت کرتے ہوئے اپنے مقام کو بہتر بنائیں اور آئندہ مقابلوں میں وطن عزیز کا پرچم سربلند کریں۔ فضائیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نےپی ایس اینز کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے ان کی فلاح و بہبودکو ہمیشہ فوقیت دی ہے۔ کھیلوں کی مختلف کیٹگریز میں میڈل جیتنے والے پی ایس اینز کو نقد انعامات تقسیم کیے گئے، جن میں عمران غفار (2 طلائی تمغے برائے سائیکلنگ)، محمد عمر(2 چاندی کے تمغے برائے بیڈمنٹن)، یاسر بشیر (1 چاندی کا تمغہ برائے سائیکلنگ)، رضوان طیب ( 1کانسی کا تمغہ برائے باسکٹ بال)، فرقان اقبال(1 کانسی کا تمغہ برائے سائیکلنگ) اور سبرینہ توحید (1کانسی کا تمغہ برائے فٹسل) شامل تھے۔ بعد ازاں پاک فضائیہ کے سربراہ نے خصوصی افراد اور ان کے والدین سے تفصیلی ملاقات کی جس میں انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔








