سیالکوٹ۔ 7 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کل ایک وارداتی ٹولہ پانامہ کیس سامنے آنے کے بعد میڈیا میں ایک نیا بیانیہ بیان کرنے میں مصروف رہا‘ پانامہ کیس کے ساتھ جڑا ایک ایسا فیصلہ جس کو سپریم کورٹ کے معزز ججز دیکھ رہے تھے‘ عدالت میں اس کیس کا ٹرائل ہو رہا تھا‘ اس …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 7 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کل ایک وارداتی ٹولہ پانامہ کیس سامنے آنے کے بعد میڈیا میں ایک نیا بیانیہ بیان کرنے میں مصروف رہا‘ پانامہ کیس کے ساتھ جڑا ایک ایسا فیصلہ جس کو سپریم کورٹ کے معزز ججز دیکھ رہے تھے‘ عدالت میں اس کیس کا ٹرائل ہو رہا تھا‘ اس کیس کے فیصلے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جاتی رہی‘ اس کیس پر سیاسی تھیٹر لگایا گیا اور عوام کو گمراہ کیا جاتا رہا‘ مریم نواز بے بسی کا اظہار کر چکی ہے‘ دھوکہ دہی اور گمراہ کرنے کی واردات اس خاتون کے بریف کیس میں موجود تھی جو خود کو نائب صدر لکھتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ کے ایک مقامی ہو ٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم صفدر نے صدر کی موجودگی میں کل پریس کانفرنس کی‘ انہوں نے یہ تاثر دے کر ایک بیانیہ عوام کے سامنے رکھا کہ جج نے ایک معزز شخص کے خلاف فیصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پردہ نشینوں کو بے نقاب کریں گے جو اس جعل سازی میں ملوث ہیں‘ ناصر بٹ ویڈیو ریکارڈنگ کا کردار ہے‘ جعل سازی کی مشکوک کردار کو بے نقاب کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے‘ ویڈیو کی راجکماری عوام کے ساتھ کھیل رہی تھی وہ قوم کے سامنے آنا ضروری ہے۔








