وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم صفدر کی جانب سے گزشتہ روز پیش کی گئی خفیہ آڈیو اور ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کریں۔ ایک نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ احتساب عدالت کے …

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم صفدر کی جانب سے گزشتہ روز پیش کی گئی خفیہ آڈیو اور ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کریں۔ ایک نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے حوالے سے پریس کانفرنس میں پیش کی گئی آڈیو اور ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ ہفتہ کوکیا گیا۔ معاون خصوصی نے کہاکہ فرانزک آڈٹ کی تکمیل کے بعد ذمہ دارعناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور اس حوالے سے تمام تر تفصیلات اور معلومات عوام اور میڈیا کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس سے مریم صفدر اور شہباز شریف کے مذموم مقاصد بری طرح عیاں ہوئے ہیں ۔انہوں نے اس امر کا یقین دلایا کہ فرانزک آڈٹ مکمل ہونے کے بعد قوم سے کسی قسم کی کوئی بھی چھوٹی سے چھوٹی معلومات پوشیدہ نہیں رکھی جائے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply