اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مانچسٹر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ تارکین وطن پاکستانی ملکی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں،کسی بھی ملک کی معاشی اور اقتصادی ترقی کے لیے تارکین وطن کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہاہے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ان …

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ تارکین وطن پاکستانی ملکی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں،کسی بھی ملک کی معاشی اور اقتصادی ترقی کے لیے تارکین وطن کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہاہے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے اور اب ہمارے ملک کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی اپنے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی اپنے ملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب کو مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت معاشی چیلینج سے نمٹنے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے۔اسپیکر نے سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دیں تاکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو سکے۔

مزید خبریں

Leave a Reply