اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل سید ذوالفقار عباس بخاری نے سمندر پار پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ ملک میں کاروباری شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن کے لئے حکومت کو اپنی تکنیکی معاونت فراہم کریں، حکومت نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور کاروباری آسانیوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈیجیٹل …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل سید ذوالفقار عباس بخاری کا فلوریڈا میں او پی ای این کے زیرانتظام کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل سید ذوالفقار عباس بخاری نے سمندر پار پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ ملک میں کاروباری شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن کے لئے حکومت کو اپنی تکنیکی معاونت فراہم کریں، حکومت نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور کاروباری آسانیوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈیجیٹل رابطوں کی بہتری کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں آرگنائزیشن آف پاکستانی انٹرپرینیورز ( او پی ای این) کے زیرانتظام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے ان خیالات کااظہار کیا۔ کانفرنس میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد سمیت بین الاقوامی کاروباری برادری نے بھی شرکت کی۔ سمندر پار مقیم پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں کی آٹومیشن کی اشد ضرورت ہے اور سمندر پار پاکستانیوں کی مدد سے حکومت کاروبار، سیاحت ، صنعت ، ہاﺅسنگ سمیت دیگر بڑے شعبوں میں آٹومیشن کے جدید نظام کی دستیابی کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔








