ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران چین کے خودمختارعلاقہ ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال2018-19 ءکے ابتدائی 11 ماہ میں ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں مجموعی طورپر130.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی جو پیوستہ مالی …

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران چین کے خودمختارعلاقہ ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال2018-19 ءکے ابتدائی 11 ماہ میں ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں مجموعی طورپر130.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی جو پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ مالی سال 2017-18 ءکے دوران ہانگ کانگ نے پاکستان میں 4.1 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی۔

Leave a Reply