اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) پاکستان پوسٹ نے یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) برن سوئٹزرلینڈ کے تحت نوجوانوں کے لئے 48 ویں بین الاقوامی خطوط نویسی کے مقابلوں کا اہتمام کیا۔ پریس ریلیز کے مطابق ان مقابلوں میں ملک بھر کے مختلف سکولوں سے 15 سال سے کم عمر کے تقریباً 1239 طلباءو طالبات نے حصہ لیا۔ خطوط نویسی کے مقابلوں میں کامران عمران ولد محمد …
پاکستان پوسٹ کا یونیورسل پوسٹل یونین برن سوئٹزرلینڈ کے تحت نوجوانوں کے لئے 48 ویں بین الاقوامی خطوط نویسی کے مقابلوں کا اہتمام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) پاکستان پوسٹ نے یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) برن سوئٹزرلینڈ کے تحت نوجوانوں کے لئے 48 ویں بین الاقوامی خطوط نویسی کے مقابلوں کا اہتمام کیا۔ پریس ریلیز کے مطابق ان مقابلوں میں ملک بھر کے مختلف سکولوں سے 15 سال سے کم عمر کے تقریباً 1239 طلباءو طالبات نے حصہ لیا۔ خطوط نویسی کے مقابلوں میں کامران عمران ولد محمد عمران شاہین، ثمین حبیب دختر مرزا حبیب احمد اور نویرہ شکیل دختر شکیل احمد نے بالترتیب پہلی تین پوزیشنیں حاصل کیں۔ نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں بالترتیب 20 ہزار، 10 ہزار، 5 ہزار روپے نقد اور پوسٹل ڈاک ٹکٹوں کی البم اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ کے دستخط شدہ میرٹ سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔








