وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے نیشنل بنک آف دبئی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات واقتصادی امورڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ مستقبل میں پاکستان اور نیشنل بنک آف دبئی لمیٹیڈ بنکنگ گروپ کے درمیان اشتراک کارمیں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں متحدہ عرب امارات کے نیشنل بنک آف دبئی لمیٹیڈ کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ وفد کی قیادت ایمرٹس این بی ڈی کیپیٹل لیمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر …

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات واقتصادی امورڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ مستقبل میں پاکستان اور نیشنل بنک آف دبئی لمیٹیڈ بنکنگ گروپ کے درمیان اشتراک کارمیں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں متحدہ عرب امارات کے نیشنل بنک آف دبئی لمیٹیڈ کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ وفد کی قیادت ایمرٹس این بی ڈی کیپیٹل لیمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر فہد علی قاسم کررہے تھے۔ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہارکیا کہ مستقبل میں پاکستان اوراین بی ڈی لمیٹیڈ کے درمیان اشتراک کارمیں مزید اضافہ ہوگا۔ بنک کے چیف ایگزیکٹوآفیسر نے بنک کی مالیاتی ٹیم سے ملاقات پر وزیراعظم کے مشیر کاشکریہ اداکیا۔ انہوں نے بنک کا مختصرتعارف اورمالیاتی خدمات کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

Leave a Reply