وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حق داروں کو ان کاحق پہنچانا شروع کیا ہے، پی ٹی وی کے پنشنرز کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین کو 85 کروڑ روپے کی پنشن کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حق داروں کو ان کاحق پہنچانا شروع کیا ہے، پی ٹی وی کے پنشنرز کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین کو 85 کروڑ روپے کی پنشن کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پنشنرز کو ان کا حق ملنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت اداروں میں بہت سی اصلاحات لانے اور انہیں پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لئے پرعزم ہےں۔

Leave a Reply