ملک میں توانائی کے مسائل پر قابو پانے کے لئے ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ سٹیشنز سمیت دیگر آلات کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے، مخدوم خسرو بختیار

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کے مسائل پر قابو پانے کے لئے ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ سٹیشنز سمیت دیگر آلات کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے تاکہ مستقبل میں توانائی کے بحران جیسے مسائل پیدا نہ ہوں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلا …

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کے مسائل پر قابو پانے کے لئے ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ سٹیشنز سمیت دیگر آلات کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے تاکہ مستقبل میں توانائی کے بحران جیسے مسائل پیدا نہ ہوں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلا س میں کیا۔ اجلاس میں توانائی سے متعلق 4 منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ ملک کے جنوبی علاقے میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ڈھیرکی ، رحیم یار خان ، بہاولپور اور چشتیاں کے 220 کے وی گریڈ سٹیشنز کو منسلک کرنے کے لیے 12273.39 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔

Leave a Reply