اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معا ون خصو صی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے منگل کو پمز ہسپتال کا دورہ کیا، زخمی بچی کا بازو کاٹے جانے کے واقعہ پر متاثرہ بچی کی عیادت کی اور پھول و چاکلیٹ پیش کئے۔ بچی کے والدین سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا اس دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہوں …
وزیراعظم کے معا ون خصو صی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا پمز ہسپتال کا دورہ،واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی یقین دہانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معا ون خصو صی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے منگل کو پمز ہسپتال کا دورہ کیا، زخمی بچی کا بازو کاٹے جانے کے واقعہ پر متاثرہ بچی کی عیادت کی اور پھول و چاکلیٹ پیش کئے۔ بچی کے والدین سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا اس دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہوں اور مجھ اس واقعہ پر مجھے بے حد دکھ ہوا ہے ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بچی کے والدین کو یقین دلایا کہ اس واقعہ کی غیر جانبدار ڈاکٹر وں پر مشتمل ٹیم سے مکمل تحقیقات کروائی جائے گی اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا کیونکہ یہ ہماری بچی ہے اور اس طرح کا واقعہ کسی بھی بچی سے ہو جائے تو وہ ناقابل برداشت ہے۔ پمز کی انتظامیہ عملہ و ڈاکٹرز اور میری وزارت کو بھی اس واقعہ پر گہرا دُکھ ہوا ہے جیسے ہی یہ واقعہ میرے علم میں آیا تو میں نے فوری طور پر ایگز یکٹو ڈائریکٹر پمز سے بات کی جنہوں نے شفاف تحقیقات کیلئے ڈاکٹر وں پر شتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے








