اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے معروف سینئر فنکارہ ذہین طاہرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈراموں میں ان کے کردار عوام کے ذہنوں میں آج بھی تازہ ہیں، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاءآسانی سے پُر …
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا معروف سینئر فنکارہ ذہین طاہرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے معروف سینئر فنکارہ ذہین طاہرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈراموں میں ان کے کردار عوام کے ذہنوں میں آج بھی تازہ ہیں، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاءآسانی سے پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ فن کی دنیا میں ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔








