راولپنڈی۔ ۔ 9 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج چترال کے علاقے گولین کے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج امدادی کارروائیوں میں مقامی انتظامیہ کی مدد کر رہی …
پاک فوج گولین کے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی۔ ۔ 9 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج چترال کے علاقے گولین کے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج امدادی کارروائیوں میں مقامی انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ متاثرین کو خیمے اور راشن بھی فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیمیں بھی سیلاب سے متاثرہ علاقے گولین پائیں میں موجود ہیں۔








