اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) چئیر مین ایف بی آرسید شبرزیدی نے کسٹمز آفسر ڈاکٹرعبدالقدوس شیخ کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے۔ایف بی آر کی طرف سے منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر عبدا لقدوس شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی سمگلنگ ماڈل کسٹم کلیکٹوریٹ کوئٹہ چھ دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد منگل کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے …
چئیر مین ایف بی آرسید شبرزیدی کا کسٹمز آفسر ڈاکٹرعبدالقدوس شیخ کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) چئیر مین ایف بی آرسید شبرزیدی نے کسٹمز آفسر ڈاکٹرعبدالقدوس شیخ کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے۔ایف بی آر کی طرف سے منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر عبدا لقدوس شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی سمگلنگ ماڈل کسٹم کلیکٹوریٹ کوئٹہ چھ دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد منگل کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ڈاکٹر عبدا لقدوس شیخ پاکستان کسٹمز سروس انفورسمنٹ ونگ کے بہترین افسروں میں شمار ہوتے تھے۔ ڈاکٹر عبدا لقدوس شیخ پرتین جولائی کی رات کو کوہل پور بلوچستان سے قیمتی سمگلنگ اشیاء کے کنٹینر کو پکڑنے کے بعد اس وقت نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کیاجب وہ واپس ہیڈکوارٹر کوئٹہ جا رہے تھے لیکن گاہی چوک پر دو مسلح افراد پر مشتمل گاڑیوں نے عبدل قدوس شیخ کی گاڑی کو زوردار ٹکر ماری اور ان کو زبردستی گاڑی سے نکالنے کے بعد مشین گن کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ عبدالقدوس شیخ کو زخمی حالت میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ لے جایا گیا جہاں سے ان کو آغا خان ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا جہاں وہ چھہ دن انتہائی نگہداشت یونٹ میں رہنے کے بعد نو جولائی کی صبح انتقال کر گئے۔








