اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ورلڈ بنک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ورلڈ بنک کی جانب سے فنڈ کیے جانے والے تمام منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے یہ بات جمعہ کے …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر پاچا موتھو الانگو سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ورلڈ بنک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ورلڈ بنک کی جانب سے فنڈ کیے جانے والے تمام منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے یہ بات جمعہ کے روز ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر پاچا موتھو الانگو سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور وزارت کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ورلڈ بنک کی جانب سے فنڈ کیے جانے والے مختلف انفراسٹرکچر کے منصوبے، پینے کے صاف پانی، نکاسی آب اور زراعت سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔








